مندرجات کا رخ کریں

سید کمال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سید کمال
 

معلومات شخصیت
پیدائش 27 اپریل 1934ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
میرٹھ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 1 اکتوبر 2009ء (75 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ فلم ہدایت کار ،  سیاست دان ،  ٹیلی ویژن اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پاکستان کے نامور اداکار اور فلم ساز۔ پاکستان کے پہلے کامیڈی ہیرو۔ بھارت کے شہر میرٹھ میں پیدا ہوئے۔ جہاں سے انیس سو ستاون میں وہ پاکستان آ گئے۔ پاکستان آ کر انھوں نے اگلے ہی سال اپنی پہلی فلم ’ٹھنڈی سڑک‘ بنائی۔ سید کمال کی شکل و صورت بھارت کے نامور اداکار راج کپور سے کافی مشابہت رکھتی تھی اس لیے انھیں پاکستان کا راج کپور بھی کہا جاتا تھا۔ انھوں نے سویرا، سہاگن، آشیانہ، جوکر، دال میں کالا، باپو، اپنا پرایا، ایاز، مراد سمیت کوئی دو درجن فلموں میں کام کیا۔ انیس سو اڑسٹھ میں فلم ’بہن بھائی‘ میں انھیں نگار ایورڈ سے نوازا گیا۔

سیاست

[ترمیم]

کمال کو سیاست سے بھی دلچسپی رہی۔ انھوں نے انیس سو پچاسی میں جنرل ضیاء الحق کے غیر جماعتی انتخابات میں بھی حصہ لیا مگر کامیاب نہیں ہو سکے جس کے بعد انھوں نے فلم ’سیاست‘ بنائی مگر یہ فلم شائقین کو متوجہ نہ کرسکی اور فلاپ ہو گئی۔

ٹی وی

[ترمیم]

انھوں نے سلور سکرین پر بھی کام کیا۔ انھوں نے پی ٹی وی کراچی سینٹر سے ’کمال کا شو‘ کے نام سے ایک پروگرام کی میزبانی کی جس کے بعد ڈراما کشکول میں بزنس مین کا کردار ادا کیا۔

اکیڈمی

[ترمیم]

کمال نے انیس سو چورانوے میں لاہور اور بعد میں کراچی میں اداکاری کی تربیت کے لیے اکیڈمی قائم کی مگر یہ دونوں کچھ عرصے بعد بند ہوگئیں۔

انتقال

[ترمیم]

دل کی بیماری کے سبب یکم اکتوبر دو ہزار نو کو کراچی میں انتقال کر گئے

حوالہ جات

[ترمیم]